شمالی وزیرستان؛ کھیل کے میدان سے نوجوان کو اٹھا کر قتل کر دیا گیا
طاہر داوڑ نامی نوجوان کا تعلق تحصیل میر علی کے علاقے ہرمز سے تھا
ڈیرہ غازی خان:
شمالی وزیرستان میں کھیل کے میدان سے نوجوان کو اٹھا کر قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے ہرمز سے تعلق رکھنے والے طاہر داوڑ نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد کھیل کے میدان سے اٹھا کر لے گئے اور بعد ازاں انہیں قتل کر دیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتار کے لیے کوششیں جاری ہیں۔