برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخلا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کے فیصلے پر انگلش کپتان نے کہا کہ ہم بادلوں سے گھرے موسم کو بولنگ کے لیے پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی پچ ہے اور ہم ٹیم میں بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اتریں گے اور اپنی گزشتہ کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے۔

قومی کپتان بابر اعظم نے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کرکٹ میں ہونے والی افراتفری سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ نئے لڑکوں کے لیے اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر کے معاملات ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے، ہم صرف اس میچ کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

بابر اعظم نے کہا مائیک ہیسن تجربہ کار کوچ ہیں جن کے پاس کھیل سے متعلق وسیع معلومات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس میدان میں پہلے بھی اچھی کارکردگی دکھا چکا ہوں اور کوشش کروں گا کہ اس میچ میں بھی بہترین کھیل پیش کروں۔

کپتان نے بتایا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ غازی غوری، عمران رندھاوا اور رضااللہ ڈیبیو کریں گے جبکہ صائم ایوب کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

Load Next Story