ڈیبیو میچ میں پاکستانی بولر رضااللہ نے انگلش کپتان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کر دیا

21 سالہ رضا اللہ نے تقریباً 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں اہم وکٹ حاصل کی

پاکستان کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو پر شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

21 سالہ رضا اللہ نے تقریباً 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراتے ہوئے اپنے پہلے ہی اوور میں اہم وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Load Next Story