پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا

فوٹو:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 72 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کے ساتھ ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر فی لیٹر 392 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول فی لیٹر 367 روپے 75 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 10 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ دو روز بھی مسلسل بڑا اضافہ کردیا تھا اور پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 364 روپے 35 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 95 پیسے مقرر کی تھی۔

 

Load Next Story