مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور کا نکاح طے، تاریخ سامنے آگئی
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریف خاندان کے صرف 100 لوگ شریک ہوں گے اور یہ جاتی امرا میں ہوگی
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تاریخ طے پاگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کو شریف خاندان کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12ستمبر شام پانچ بجے جاتی امراء میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کومدعو کیاگیا ہے۔ نکاح کی تقریب میں ایک سو مہمانوں کو مدعو کیاگیا۔