کراچی، لیاری میں کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش برآمد

نومولود کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو حکام

کراچی:

لیاری میراناکہ پل کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی۔

تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے لیاری میرا ناکہ پل کے قریب کچرہ کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی، متوفی بچے کی لاش ایدھی ایمولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

چاکیواڑہ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نومولود کی لاش تدفین کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی اور نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش جا آغاز کر دیا۔

Load Next Story