برطانیہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب
اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے.
بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق موہن بھاگوت کے متنازعہ دورۂ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیا.
برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے دورے پر مظاہرین نے پارلیمنٹ کے قریب بھر پور احتجاج کیا.
مظاہرین نے ہندو قوم پرست تنظیم کے نظریے پر برطانوی حکومت کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا.
مظاہرین نے گجرات میں 2002 کے قتلِ عام کو فراموش نہ کرنے اور فاشزم کیخلاف متحد ہونے کا مطالبہ کیا. اس سے قبل امریکی کمیشن نے بھی آرایس ایس سربراہ کا ویزا منسوخ کر کے امریکہ داخلے پر پابندی پر زور دیا تھا.
کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی کینیڈا میں ہندوتوا تنظیم کے سربراہ کی موجودگی کو سماجی بدامنی کا باعث قرار دیا.