ٹیم میں نام آیا تو پاسپورٹ تک نہیں تھا، رضااللہ کے انگلینڈ پہنچنے کا حیران کن سفر
پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں ڈیبیو کرکے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
مردان سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے ٹیسٹ کرکٹ کی صرف چوتھی گیند پر تاریخ کے دوسرے کامیاب ترین بیٹر جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کرکے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔
WHAT A DEBUT! 🔥🇵🇰
— Jamshaid 🇵🇸 (@JamshaidMsandhu) September 9, 2026
Razaullah dismisses Joe Root in his very first Test over, clocking 90+ mph.
Pakistan has another exciting fast-bowling talent. 👀🔥#ENGvPAK pic.twitter.com/CnRE41ZIwJ
رضا اللہ کی قومی ٹیم تک رسائی کی کہانی بھی کسی فلمی منظر سے کم نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق جب انہیں انگلینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا تو ان کے پاس پاسپورٹ تک موجود نہیں تھا۔
سلیکٹرز نے رابطے کی کوشش کی مگر نوجوان کرکٹر کا فون بند تھا جس کے بعد مبینہ طور پر ایک کوچ کو ان کے گاؤں بھیجا گیا۔
ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ اور ویزا کا انتظام کیا گیا اور رضا اللہ انگلینڈ پہنچے جہاں انہیں صرف اسکواڈ کا حصہ بنانے کے بجائے فوری طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔
"Proud moment to represent Pakistan" 🇵🇰💫
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2026
Fast bowler Razaullah shares how he began his cricket journey and the reaction to receiving his maiden call-up to national side 🤩#ENGvPAK | #PakistanCricket pic.twitter.com/g3meg68gWs
انہوں نے اپنی رفتار سے بھی متاثر کیا اور ابتدائی اوورز میں 92 میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے گیند کرائی۔ دن کے اختتام تک وہ دو وکٹیں حاصل کرچکے تھے۔
رضا اللہ نے گزشتہ نومبر میں قائداعظم ٹرافی میں پشاور کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا جبکہ اس سے قبل مردان ڈسٹرکٹ ٹیم سے کھیلتے ہوئے پشاور ریجن کے کوچ عبدالرحمان کی نظر میں آئے تھے۔
رضا اللہ کی شاندار بولنگ کے دنیا بھر سے سابق کرکٹرز سمیت بھارتی ناقدین بھی معترف نظر آئے۔