فیفا کے پہلے آسیان کپ 2026 میں پاکستان بھی شامل
فیفا نے پہلے ’فیفا آسیان کپ 2026‘کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں پاکستان سمیت 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
نیا ٹورنامنٹ 24 ستمبر سے 5 اکتوبر تک انڈونیشیا کے دو شہروں بینڈونگ، جکارتہ سمیت ہانگ کانگ میں بھی کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں آسیان کے تمام 11 رکن ممالک کے علاوہ تین مہمان ٹیمیں شامل ہوں گی۔
FIFA is pleased to announce key details of the inaugural FIFA ASEAN Cup™, which will bring together national teams from across Southeast Asia and guest nations from the wider region between 24 September and 5 October. This year’s competition will be staged in Bandung and… pic.twitter.com/p9SZkd4YGo
— FIFA Media (@fifamedia) September 10, 2026
پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ ڈویژن ون میں جگہ دی گئی ہے جہاں ان کے ساتھ انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام کی ٹیمیں بھی ایکشن میں ہوں گی۔
ڈویژن ٹو میں میزبان ہانگ کانگ کے علاوہ برونائی دارالسلام، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار اور تیمور لیستے شامل ہیں۔
دونوں ڈویژنز کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔
🚨 FIFA ASEAN CUP 2026 | OFFICIAL GROUPS & FORMAT UPDATE
— ASEAN FOOTBALL (@theaseanball) September 9, 2026
🔄Bangladesh replace India in Group A.
🔄 Myanmar move from Group A to Group B, Laos take their place in Group A. pic.twitter.com/R4PX3IdasZ
گروپس کی فاتح ٹیمیں فائنل میں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی جبکہ انڈونیشیا میں ڈویژن ون کے گروپ رنرز اپ تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی حصہ لیں گے۔
فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد قومی ٹیموں کو مسابقتی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ خطے میں فٹبال کے فروغ اور مختلف ممالک کے درمیان کھیلوں کے روابط مضبوط کرنا ہے۔