برطانوی ادارے کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان

برطانوی وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، ایس ایم ایز، زرعی شعبے، پرائیویٹ ایکویٹی اور پرائیویٹ کریڈٹ کے فروغ پر گفتگو

وفاقی کابینہ سے منظوری ملتے ہی پاکستان اور برطانیہ مشترکہ مجرمانہ ریکارڈ بنائیں گے، تارکین وطن کو واپس لایا جائے گا (فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

برطانوی ادارے بی آئی آئی نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق برٹش انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں نجی شعبے کے لیے سرمایہ کاری اور فنانسنگ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

بی آئی آئی وفد نے پاکستان کو اہم سرمایہ کاری کی منزل قرار دیتے ہوئے آئندہ برسوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وفد کے مطابق ایشیا اور افریقا میں آئندہ پانچ سال کے دوران دو ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ملاقات میں پاکستان میں انفرااسٹرکچر اورکلائمیٹ فنانس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ قابلِ تجدید توانائی اور بجلی کی ترسیل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ایس ایم ایز اورزرعی شعبے کے لیے فنانسنگ بڑھانے، پرائیویٹ ایکویٹی اور پرائیویٹ کریڈٹ کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سرمایہ کاری کے لیے نئے کیپٹل مارکیٹ آلات متعارف کرانے اور موجودہ رئیل اسٹیٹ اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے امکانات پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

Load Next Story