کراچی، نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ایس ایس پی کا چوکی انچارج کو معطل کر کے انکوائری کا حکم

متاثرہ نوجوان کے مطابق اسے مبینہ طور پر 20 ہزار روپے رشوت کے عوض چھوڑا گیا

کراچی:

شہر قائد میں نوجوان پر مبینہ تشدد کے معاملے پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فدا حسین جانوری نے عوامی کالونی تھانے کی بلال کالونی پولیس چوکی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل راؤ اعجاز کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق راؤ اعجاز پر الزام ہے کہ اس نے ذوالفقار علی نامی نوجوان کو پولیس چوکی لے جا کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ نوجوان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں اس کے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائی دیے۔

Load Next Story