افغان طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت تیز

فریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کیخلاف حملوں کے دعوے کیے.

(فوٹو: فائل)

طالبان مخالف گروپوں کے بڑھتے حملوں نے غاصب رجیم کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے دعووں کا پردہ چاک کردیا.

رواں سال کے وسط سے مخالف گروہوں کے پے در پے حملوں کے باعث افغان طالبان رجیم پر سیکورٹی دباؤ شدید ہوگیا

افغان جریدہ ہشت صبح کے مطابق جولائی سے یکم ستمبرتک طالبان مخالف نیشنل ریزسٹنس فرنٹ،فریڈم فرنٹ اوریونائیٹڈ فرنٹ نے73 حملوں کا دعویٰ کیا.

ہوم لینڈ سولجرز فرنٹ، نیشنل موبلائزیشن فرنٹ، فریڈم موومنٹ اورفریڈم اینڈ جسٹس موومنٹ نے بھی طالبان کیخلاف حملوں کے دعوے کیے. مخالفین دباؤبڑھانے،عالمی رائے تبدیل کرنے،رسد مضبوط اورعلاقائی وعالمی مقابلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں.

Load Next Story