میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر اور ملازمین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے
کمیشن کی جانب سے 15 ستمبر کو 11 بجے کے لئیے نوٹس جاری کیئے گئے ہیں
میر رضا قتل کیس میں قائم جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر اور ملازمین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق میر رضا قتل کیس میں قائم جوڈیشل کمیشن نے محمد احسن انیس شمسی، اسد علی بٹ، عثمان بزائی، مینیجر شیری اور اکاؤنٹنٹ ووفلکس محمد عمیر کو نوٹس جاری کردیے۔
کمیشن کی جانب سے 15 ستمبر کو 11 بجے کے لئیے نوٹس جاری کیئے گئے ہیں۔ تمام افراد کمیشن میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔
عدالتی بیلف تفتیشی افسر سراج لاشاری کی مدد سے ان تمام لوگوں کو نوٹس ارسال کریں گے۔ حسن تنولی کا بیان وڈیو لنک پر 15 ستمبر 12 بجے ریکارڈ کرائیں گے۔