آزاد کشمیر کے نیا صدر بننے کی دوڑ، مضبوط امیدواروں کے نام سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نواز شریف صدر آزاد کشمیر کے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے

آزاد کشمیر کے نیا صدر بننے کی دوڑ میں مضبوط امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

رپورٹ کے مطابق نئے صدر کے لیے ڈاکٹر نجیب نقی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نواز شریف صدر آزاد کشمیر کے نام کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 29 ستمبر تک ہوگا، جبکہ ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے لیے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی صدارت کی دوڑ میں شامل ہیں۔
 

Load Next Story