سندھ ہائیکورٹ: انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکاروں کی درخواست ضمانت خارج

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولتکار ذیشان اور سہیل کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دینے کی درخواست کی۔

عدالت نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی اور ٹرائل کورٹ کو کیس تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ اگر مقررہ مدت میں کیس مکمل نہیں ہوتا تو درخواست گزار دوبارہ درخواست دائر کرسکتے ہیں، عدالت دوبارہ درخواست ضمانت دائر ہونے پر میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزمان ذیشان اور سہیل پر ملزمہ انمول عرف پنکی کو مالی معاملات میں سہولت کاری فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان مائیکرو فنانسنگ کے کاروبار سے منسلک ہیں۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان انمول عرف پنکی کو منشیات کی مد میں رقوم کی وصولی کی تصدیق کرتے تھے، ملزمان کی تصدیق کے بعد رائیڈر منشیات ڈلیوری کرتے تھے۔