سہیل آفریدی کیخلاف اہم مقدمہ وفاقی آئینی عدالت میں سماعت کیلئے مقرر

سہیل آفریدی کیخلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف اہم مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف کیس 14 ستمبر کو مقرر کردیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر ے گا۔ بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔

سہیل آفریدی کیخلاف درخواست شیر افضل مروت نے دائر کر رکھی ہے، درخواست میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

شیرافضل مروت کا موقف ہے کہ سہیل آفریدی کی نامزدگی سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی نے کی تھی۔

Load Next Story