برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان کا محتاط آغاز، اننگز کی شکست کا خطرہ بدستور موجود

انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بناکر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی

برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستان پر اننگز کی شکست کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

ایجبسٹن کے میدان میں پاکستان نے تیسرے روز 52 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا محتاط آغاز کیا ہے۔

پاکستان نے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل تک مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز تک پہنچا دیا ہے۔

آذان اویس 59 رنز بناکر ڈین لارینس کی گیند پر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

گزشتہ روز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے کل دونوں وکٹیں اولی روبنسن نے حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کے پہلی اننگز کے 133 رنز کے جواب میں 453 رنز بناکر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 170 رنز درکار ہیں اور اس کی تین وکٹیں باقی ہیں۔ شان مسعود 73 اور بابر اعظم 11 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

Load Next Story