سندھ میں رینجرز کی تعیناتی و اختیارات میں مزید توسیع کی قرارداد منظور

کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا رینجرز کی موجودگی ضروری ہے، قرارداد

فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی نے صوبے میں رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات  میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔

 صوبائی اسمبلی نے سندھ میں رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کی قرارداد منظور کی ہے، جس کے تحت رینجرز کی سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے مزید ایک سال تعیناتی میں توسیع کردی گئی۔ 

قراداد کے مطابق رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی جاری رکھی جائے، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا عوامی امن، جان و مال کے تحفظ کے لیے رینجرز کی موجودگی ضروری ہے۔

صوبائی اسمبلی سے منظور قرارد کے مطابطق رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا اور اسی بنیاد پر رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد کی منظور کی گئی۔

Load Next Story