وزیراعلیٰ مریم نواز کی بیٹی کا نکاح 12 ستمبر کو طے، دلہا کون ہے؟
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں ہوگی اور صرف شریف خاندان شرکت کرے گا
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدرکے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو طے ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہ نور صفدر معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر شام 5 بجےجاتی امرا میں ہوگی جس میں صرف شریف فیملی اور عزیز و اقارب کومدعو کیا کیا گیا ہے۔