ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی

سری لنکا نے 131 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا

(تصویر: ایشین کرکٹ کونسل)

ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔

دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز اسکور کیے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا ناقابلِ شکست 47 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ شوال ذوالفقار 24، گُل فیروزہ 21، صدف شمس 8، عائشہ ظفر 7 اور منیبہ علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

طوبیٰ حسن 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اٹھاپٹھو اور چموڈی پرابوڈا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سُگندِیکا کماری نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا نے ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتا سماراوکرما 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کویشا دلہاری 33، امیشا دُلانی 24، کپتان چماری اٹھاپٹھو 5، ہاسِینی پریرا 3 اور سنجنا کاوِندی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

نِیلاکشِکا سِلوا 18 اور کوشِینی نوتھیانگانا 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ امِ ہانی اور سعدیہ اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Load Next Story