آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ

آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا سے اپنی شادی کی پوسٹ ہٹا دی۔

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے خود کو ’سنگل‘ قرار دینے کے چند روز بعد دوسرا موقع دینے، وفاداری اور خودداری سے متعلق معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام اسٹوری پر برج حوت سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد آسانی سے دوسرا موقع نہیں دیتے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ ہی اپنا سب کچھ دے چکے ہوتے ہیں اور ان کی وفاداری معمولی چیز نہیں۔

گلوکارہ نے اس پیغام پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’میں تو لاکھوں مواقع دیتی ہوں، جھوٹ نہیں کہوں گی، لیکن اپنی عزتِ نفس کا خیال ہمیشہ رکھنا چاہیے۔‘‘

دونوں کی جانب سے تاحال علیحدگی یا ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے گلوکارہ کی حالیہ پوسٹس کو ان کے رشتے سے جوڑنا فی الحال قیاس آرائیوں تک محدود ہے۔

Load Next Story