جارج کلونی اور امل کے درمیان مبینہ کشیدگی، مصروفیات رشتے پر اثرانداز ہونے لگیں
ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک بار پھر مشکلات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ 12 سال سے ساتھ رہنے والے جوڑے کے تعلقات میں مبینہ تناؤ کی وجہ جارج کی پیشہ ورانہ مصروفیات اور مسلسل میڈیا توجہ کو قرار دیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 65 سالہ جارج کلونی اپنے رشتے کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امل کلونی نے مبینہ طور پر یہ بات کہی ہے کہ شادی سے پہلے ان کی زندگی زیادہ بہتر تھی۔
ذرائع کے مطابق امل کو شادی کے بعد مسلسل میڈیا کی توجہ اور شہرت کے باعث دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ جارج کی اداکاری کے کیریئر میں غیر معمولی مصروفیت بھی دونوں کے درمیان توازن کو متاثر کررہی ہے۔
جارج کے مصروف شیڈول کے باعث ان کے 9 سالہ جڑواں بچوں، ایلا اور الیگزینڈر کی زیادہ تر ذمے داری امل کے کندھوں پر آگئی ہے۔ حال ہی میں جارج نے براڈوے کے ایک منصوبے پر انتہائی سخت محنت کی، جس کے بعد وہ شدید تھکن کا شکار ہوئے اور معمول کی زندگی کی طرف واپس آنے میں انہیں خاصا وقت لگا۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان کوئی بڑا جھگڑا نہیں ہوا، تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران کام میں غیر معمولی مصروف رہنے کی وجہ سے وہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے درمیان مناسب توازن قائم نہیں کر سکے۔
جارج اور امل کلونی نے 27 ستمبر 2014 کو اٹلی کے شہر وینس میں شادی کی تھی۔ جون 2017 میں ان کے ہاں جڑواں بچوں ایلا اور الیگزینڈر کی پیدائش ہوئی۔