سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے کے بعد 4346 ڈالر پر پہنچ گئی

(فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4346 ڈالر پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 53 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 64.45 ڈالر پر پہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ اور دس گرام سونے و چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے جبکہ فی دس گرام کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے اضافے سے 6 ہزار 924 روپے جبکہ فی دس گرام کی قیمت 46 روپے اضافے سے 5 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Load Next Story