کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ میں اپوا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری کارروائی لانڈھی میں داؤد چالی کے قریب کی گئی جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

ادھر شاہراہ نور جہاں کے قریب بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Load Next Story