برکس سمٹ کے دوران 'شائننگ انڈیا' کی حقیقت عیاں 

حکومت نے برکس سمٹ پرنئی دلی کی سڑکوں کے کنارے ٹینٹ لگا کرشہرکی غربت چھپانے کی ناکام کوشش کی

بھارت میں برکس سمٹ کے آغاز کے ساتھ ہی نااہل مودی سرکار کی معاشی ناکامی پرکھل کر تنقید کی جانے لگی.

بھارتی تجزیہ نگار اجے شکلا نے مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اب تک منعقدہ برکس اجلاسوں سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا.

اجے شکلا نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہندوستان کی جی ڈی پی زیرو ہے،بیروزگاراتنی ہے کہ لوگ کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، بھارت کی حالت یہ ہے کہ پانچ پانچ، آٹھ آٹھ ہزارروپے کی نوکری کیلئے بھی لائنیں لگ رہی ہیں.

کچی آبادیوں کے کنارے ٹینٹ لگائے جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ  روزگار متاثرہونے پر شہری انتظامیہ پرپھٹ پڑے.

نئی دہلی کی کچی بستیوں کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت پردے لگاکر غربت کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے لیکن حقیقت چھپائی نہیں جاسکتی.

Load Next Story