افغان طالبان کے وارمیوزیم پر اسکائی نیوز کی رپورٹ مسترد
(فوٹو: فائل)
اسکائی نیوزکی نام نہاد رپورٹ میں طالبان رجیم کی سفاکیت کوپس پشت ڈال کریکطرفہ بیانیہ سے صحافتی اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں.
سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کی رپورٹ میں مسئلہ میوزیم دکھانا نہیں بلکہ شدت پسندانہ تاریخ کوادھورے حقائق کیساتھ دکھانا ہے.
طالبان رجیم کے ہتھیاروں کی نمائش کے پیچھے عام شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہ حال خاندانوں کی تلخ حقیقت چھپی ہے ،افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق
بلخ اور دایکندی کے خاندان طالبان کے میوزیم کو فتح کی علامت نہیں بلکہ اپنے پیاروں کے قتل اور خونریزماضی کی تلخ یادگار قراردیتے ہیں.
طالبان رجیم کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کے باعث تعلیمی اداروں نے میوزیم کے دورے معطل کر دیئے ہیں.
جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد القاعدہ کے تعاون کے باعث پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا.
ماہرسکیورٹی امور کے مطابق رپورٹ میں طالبان کے میوزیم کوتودکھایا گیا لیکن یہ حقیقت نظرانداز کردی گئی کہ انہی ہتھیاروں نےعام افغان شہریوں اور بچوں کومعذور بنایا.
افغان خواتین پرعائد پابندیوں اوربنیادی انسانی حقوق کی پامالی جیسے معاملے کورپورٹ کے آخرمیں معمولی اعتراض تک محدود کیا گیا.