بغیر ٹرائل عمر خالد کی قید کو چھ سال مکمل، بھارتی نظام انصاف پر سوالیہ نشان
مودی کے ہندوتوا راج نے مسلمان ہونا ہی دہشتگردی کا مضحکہ خیز الزام لگانے کیلئے کافی بنا دیا.
دہلی فسادات کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے بی جے پی رہنما آزادجبکہ عمر خالد تاحال قید میں ہے.
بھارتی متنازع ایکٹ کے تحت بغیر ٹرائل کے قید عمر خالد ضمانت کے حق سے بھی محروم ہے. بھارتی جریدہ دی کوئنٹ کے مطابق چھ سال سے جیل میں قید عمر خالد گھٹن اور سانس رکنے کے احساس سے شدید ذہنی اذیت میں ہے.
بغیر ٹرائل کے جیل میں قید بیٹے عمر خالد کی جدائی میں ان کی والدہ کی آنکھیں آج بھی نم ہیں. عمر خالد کے والد نے بھارتی نظام انصاف کو مکمل طور پر ناکارہ قرار دیتے ہوئے عدم اعتماد کا اظہار کیا.