اینٹی کرپشن راولپنڈی کا کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی پولیس کا ایک مزید سب انسپکٹر رشوت ستانی میں ملوث ہونے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے.

پولیس چوکی بحریہ فیس 7 کے سب انسپکٹر نوید اسلم پر مدعی مقدمہ سے مختلف اوقات میں برآمدگی و ملزم کی گرفتاری کے لیے رقم بٹورنے کا الزام ہے.

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی منصور مظہر نے ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ عمران قریشی کی نگرانی میں چھاپہ مارا، سب انسپکٹرنوید اسلم کو مدعی مقدمہ سے 15 ہزار کے کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گئے.

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا. اس سے قبل بھی تھانہ صدر واہ اور چوکی دولتالہ کے دو سب انسپکٹر شوکت اور اشرف  رنگے ہاتھوں گرفتار اور ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے زریر تفتیش ہیں.

Load Next Story