کراچی؛ گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 12سالہ بچہ جاں بحق

گاڑی کے مالک کے بیٹے سے چلنے والی گولی اس کے دوست کو لگی، پولیس

کراچی:

گلشن اقبال بلاک 16 میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں اتفاقیہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 12 سالہ بچہ دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق بیت المکرم مسجد کے قریب گاڑی میں موجود پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چلی، گاڑی کے مالک کے بیٹے سے چلنے والی گولی اس کے دوست کو لگی۔

فائرنگ کا واقعہ اپسرا اپارٹمنٹ کے اندر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

Load Next Story