کولمبو میں پاکستانی کک باکسرز کا شاندار کارنامہ، دونوں ٹائٹل اپنے نام کر لیے
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے دو نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
مقابلوں میں بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے کک باکسر آغا طلال حیدر نے بھارتی فائٹر کو سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی نصیب اللہ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو مات دے کر کامیابی حاصل کی۔