بلوچستان؛ ریاست مخالف بیانیے کی 16 ہزار 367 سائٹس بند

سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی، سیکریٹری داخلہ بلوچستان

فوٹو: فائل

بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ریاست مخالف بیانیے کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 16 ہزار 367 سائٹس بند کردیں۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے خلاف محکمہ داخلہ نے اقدامات کیے اور سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار 117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا گیا ہے، یہ سائٹس تمام سماجی رابطوں کی میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں۔

سیکریٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کی سائٹس کو بند کرنے کی شرح 81.4 فیصد رہی ہے۔

Load Next Story