کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

جسٹن ٹروڈو نے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے دیرینہ چیف آف اسٹاف کیٹی ٹیلفورڈ کے ساتھ مل کر ہوپ اینڈ ہارڈ ورک کے نام سے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کمپنی قائم کرلی۔

کمپنی فلم، ٹیلی ویژن، آڈیو اور لائیو انٹرٹینمنٹ کے ذریعے ایسی کہانیاں پیش کرے گی جن کا مقصد لوگوں کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور روابط کو فروغ دینا ہے۔ کمپنی کا نام اس جملے سے متاثر ہے جسے ٹروڈو نے 2013 میں لبرل پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے بعد اپنی تقاریر میں بارہا استعمال کیا۔

Load Next Story