کراچی، رات گئے وزیر داخلہ سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ مختلف تھانوں کا دورہ، 2 افسر بھی معطل کر دیے

ضیاء الحسن لنجار نے تھانوں میں روزنامچہ، پولیس نفری اور لاک اپ کا معائنہ کیا

کراچی:

صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ رات گئے شہر کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے سچل، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن اور سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا، جس کے بعد ضلع وسطی کے یوسف پلازہ، جوہرآباد اور نارتھ ناظم آباد تھانے بھی پہنچے۔

سہراب گوٹھ تھانے کے اچانک معائنے کے دوران ہیڈ محرر کی غیرحاضری پر اسے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ڈیوٹی افسر کو بھی معطل کردیا گیا۔

جو افسر اچھا کام کرے گا اور قوانین پر عمل کرے گا اسے شاباشی ملے گی جبکہ کوتاہی برتنے والے افسران کو گھر جانا ہوگا۔

Load Next Story