کراچی، ملیر سٹی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ڈاکو کی شناخت 25 سالہ محمد شعیب ولد محمد ظفر کے نام سے ہوئی ہے

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں ملیر سٹی کے علاقے جلبانی گوٹھ میں معراج ہوٹل کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت 25 سالہ محمد شعیب ولد محمد ظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Load Next Story