جنگ ستمبر کا 14 واں روز: بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے اہم انکشافات

پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کیے

 ستمبر 1965 کی جنگ کے 14ویں روز لاہور کے محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔

اس جنگ کے دوران مختلف محاذوں پر پاک فوج اور پاک فضائیہ نے دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور دشمن کو بدترین ہزیمت سے دوچار کیا۔

بھارتی میجر جنرل کی ڈائری میں بھارتی فوج کو جنگ سے متعلق احکامات کا عندیہ دیا گیا، جبکہ بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں مہرے کے طور پر استعمال کیے جانے کا بھی گھناؤنا انکشاف ہوا۔

نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی حکومت کے لیے بڑا بحران بن گئی تھی۔ پاک فوج نے لاہور میں مقبول پور کے محاذ پر دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجی ہلاک کیے، جبکہ دشمن اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر بھاگ گیا۔

گدرو کے محاذ پر پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کرتے ہوئے ایک بھارتی افسر اور 35 سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا تھا۔

14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، جس سے بھارتی فضائیہ کے تباہ شدہ طیاروں کی تعداد 80 ہوگئی، جبکہ 5 بھارتی ٹینک بھی تباہ کردیے گئے۔

تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری کو ثابت کیا۔

Load Next Story