شرح سود بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
فوٹو: فائل
ملک میں شرح سود کے تعین کے لیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج شرح سود کا جائزہ لے گی، جبکہ اگست میں افراط زر دہرے ہندسے تک بڑھنے کے بعد پالیسی ریٹ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال اور افراط زر کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کمیٹی آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کرے گی۔
گزشتہ جائزوں کے دوران پالیسی ریٹ 11.50 فیصد کی شرح پر برقرار رکھا گیا تھا، تاہم اگست میں افراط زر دہرے ہندسے تک بڑھنے کے بعد شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق افراط زر کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں اضافہ کرسکتا ہے۔