کراچی میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق، سی سی ٹی وی فوٹیج

مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے فل الحال قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا

گلشن اقبال بلاک 16 کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گاڑی میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے 12 سالہ عبدالرقیب کے جاں بحق ہوگیا ہے.

گزشتہ روز پیش آئے اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے. سی سی ٹی وی فوٹیج میں3 بچوں کو گاڑی میں سوار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے. کچھ سیکنڈ کے بعد عبدالرقیب سائیکل پر گاڑی کے قریب پہنچتا ہے.

کچھ سیکنڈ کے بعد 2 بچے واپس گاڑی کے قریب آتے ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں اورعبدالرقیب کو دیکھنے کے بعد پھر فرار ہوجاتے ہیں.  مقتول عبدالرقیب چھٹی جماعت کا طالب علم اور 4 بہن بھائیوں میں سب  سے چھوٹا تھا.

گاڑی میں گولی احمد نامی بچے سے مبینہ طور پراتفاقیہ چلی ،  مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا. مقتول عبدالرقیب کے اہلخانہ نے فل الحال قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا.

Load Next Story