پریمیئر لیگ میں ہالینڈ کا گول متنازع قرار، وی اے آر سے بڑی غلطی ہوگئی
مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان پریمیئر لیگ کے اہم مقابلے میں ایرلنگ ہالینڈ کے فیصلہ کن گول پر وی اے آر کے فیصلے کو ریفریوں کی تنظیم پرو ریف نے غلط قرار دے دیا۔
اولڈ ٹریفورڈ میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ہالینڈ نے 60ویں منٹ میں گول کیا تاہم اسسٹنٹ ریفری نے اسے آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔
بعد ازاں وی اے آر جائزے میں ہالینڈ کو آن سائیڈ قرار دیا گیا اور گول منظور ہوگیا جس کی بدولت مانچسٹر سٹی نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔
پرو ریف کے مطابق وی اے آر نے سٹی کے کھلاڑی اینزو فرنانڈیز کی پوزیشن کے ممکنہ اثرات کو نظر انداز کیا۔
فرنانڈیز آف سائیڈ پوزیشن میں رہتے ہوئے گیند کو ہیڈ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Haaland haciendo lo que hace mejor 🔥 pic.twitter.com/3pBHoIQZeQ
— Manchester City (@ManCityES) September 13, 2026
تنظیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے گیند کو چھوا نہیں لیکن ان کی پوزیشن کھیل پر اثرانداز ہوسکتی تھی، اس لیے وی اے آر کو فیلڈ ریویو کی سفارش کرنی چاہیے تھی۔
پرو ریف نے مانچسٹر یونائیٹڈ سے رابطہ کرکے فیصلے کو ’غلطیِ رائے‘ قرار دیا اور واقعے کا دوبارہ جائزہ لینے کا اعلان کیا۔
یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیکل کیرک نے بھی فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے افراد اور ٹیکنالوجی کی موجودگی کے باوجود درست فیصلہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔