آسٹریلوی کرکٹر کیمرون گرین نے دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کیمرون گرین نے اپنی دیرینہ ساتھی ایملی ریڈوڈ سے شادی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون گرین اور ایملی ریڈوڈ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ شادی کی تقریب کوٹسلو کے سوک سینٹر گراؤنڈز میں ہوئی جہاں کیمرون گرین سیاہ ٹکسیڈو جبکہ ایملی ریڈوڈ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں۔
تقریب کے بعد دوستوں اور اہلِ خانہ نے نوبیاہتا جوڑے کو پھولوں کی بارش کے درمیان رخصت کیا جبکہ دونوں نے بعد میں ایک ساتھ ڈانس بھی کیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں منگنی سے قبل تقریباً 5 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ ایملی ریڈوڈ ماہرِ غذائیت اور پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں۔