مودی دور میں سکیورٹی اہلکار ذہنی دباؤ کا شکار، خودکشیوں کا بڑھتا رجحان

پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی

بدترین ذہنی دباؤ، گرتے مورال اور بڑھتی خودکشیوں کے واقعات بھارتی فورسز کی انتظامی ناکامیوں کی عکاسی کر رہے ہیں.

مودی حکومت کے دعووں کے برعکس بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی خودکشیوں نے حکومتی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے.

بھارتی جریدہ ڈیکن کرانیکل کے مطابق مالی مشکلات اور قرضوں کے بوجھ سے تنگ سی آر پی ایف کانسٹیبل پون کمار نے پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کشن گنج کیمپ میں ڈیوٹی پر مامور 24 سالہ ایس ایس بی جوان نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی.

قرض اور ذہنی دباؤ کا شکار 24 سالہ یوپی پولیس کانسٹیبل آشیش ورما نے بھی ڈیوٹی کے دوران خود کو گولی مار کر جان دے دی.

Load Next Story