ٹرمپ کا بڑا سفارتی فیصلہ، سعودی عرب کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن رکن کانگریس اور سابق امریکی فوجی افسر ویسلی ہنٹ کو سعودی عرب میں امریکا کا نیا سفیر نامزد کردیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ویسلی ہنٹ کی نامزدگی امریکی سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے، جہاں ان کی تعیناتی کی منظوری کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا عہدہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خالی تھا۔
ویسلی ہنٹ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں تقریباً دو سال سفارتی رابطہ کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ہنٹ نے اپنی نامزدگی پر کہا کہ خطے میں بطور فوجی افسر خدمات انجام دینے اور سعودی عرب میں سفارتی ذمہ داری کا تجربہ رکھنے کے باعث وہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت کو سمجھتے ہیں۔
I am profoundly grateful to President Trump for his confidence in me and for the extraordinary honor of being selected to represent the United States of America as Ambassador to the Kingdom of Saudi Arabia.
— Wesley Hunt (@WesleyHuntTX) September 14, 2026
President Trump understands that American strength is the foundation of… pic.twitter.com/MSp6wJcgBU
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امریکی سفیر کا منصب ایک اہم ذمہ داری ہے اور وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔