’پھر وہی غصے والا امیر ہیرو‘، دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین اکتا گئے
کئی صارفین نے دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داؤد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داؤد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے، جبکہ بریرہ اس کے دباؤ کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے۔