ساف چیمپئن شپ: افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
ساف چیمپئن شپ 2026 کا آغاز 5 نومبر کو ڈھاکا میں ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن بھارت افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق افتتاحی روز دو مقابلے ہوں گے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوپہر 3:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی جبکہ میزبان بنگلادیش رات 8 بجے بھوٹان کے خلاف اپنی مہم شروع کرے گا۔
8 نومبر کو مالدیپ کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جبکہ بھوٹان اور سری لنکا مدمقابل ہوں گے۔
گروپ مرحلے کے آخری میچز 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 14 نومبر کو سیمی فائنل میں پہنچیں گی جبکہ فائنل 17 نومبر کو شیڈول ہے۔
نیپال فی الحال فیفا کی معطلی کے باعث شیڈول کا حصہ نہیں ہے۔ اگر بروقت معطلی ختم ہوئی تو نیا شیڈول جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ 4 نومبر سے شروع ہوگا۔