ویمنز ایشیا کپ: راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی

اس فیصلے سے اے سی سی کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا جس پر محسن نقوی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، راجیو شکلا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ویمنز ایشیا کپ میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی۔

راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کی ٹرافی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہ کرنا بورڈ کا متفقہ فیصلہ تھا۔

ان کے مطابق اس فیصلے سے اے سی سی کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا جس پر محسن نقوی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کو معمول کی پیشہ ورانہ بات چیت قرار دیتے ہوئے تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

Load Next Story