وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج 5 بجے لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آج بھی لاہور میں ہیں اور ان شاء اللہ پانچ بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ کل جب سے ہم لاہور میں داخل ہوئے ہیں، پنجاب پولیس اور جعلی پنجاب حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارے راستے میں کنٹینر کھڑے کیے گئے، جبکہ جہاں جہاں ہم گئے وہاں لائٹس مد کردی گئیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے راستے میں پٹرول پمپس بند کردیئے گئے اور ہمیں پٹرول نہیں بھروانے دیا گیا۔ ہمارے ٹینٹ اکھاڑ دیئے گئے اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔