کراچی میں اوباش شخص کی مدرسے کی باپردہ طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت

واقعہ 15 ستمبر کی صبح 8 بجے پیش آیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے، سرجانی پولیس

کراچی: شہر قائد میں خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام نہ ہوسکی اور اس بار مدرسے کی باپردہ طالبہ کیساتھ سرعام نازیبا حرکت کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں باپردہ طالبا کو موٹرسائیکل پر سوار اوباش نے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی حرکت کر کے فرار ہوگیا۔

اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس کے مطابق افسوسناک واقعہ 15 ستمبر کی صبح 8 بجے کے قریب پیش آیا جبکہ لڑکی مدرسے جانے کے لئے گلی سے گزر رہی تھی۔

اس دوران بائیک سوار شخص شخص نے لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کی۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

 

متعلقہ

Load Next Story