پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
—فوٹو: فائل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے عالمی مارکیٹ کے تناظر میں 16 ستمبر کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 16 ستمبر کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیاہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 384 روپے 34 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 16 ستمبر کیلیے ہوگا۔