گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

سید امام رضا کریم کی تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ہوگی، ترجمان گورنر ہاؤس

فوٹو: فائل

کراچی:

گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر سید امام رضا کریم رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج گلستان جوہر بلاک 18 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سید امام رضا کریم کی تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں ہوگی۔

دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔

Load Next Story