کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
فوٹو: فائل
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قائدآباد پولیس کا لانڈھی ریڑ روڈ پر احسان گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت قلب عباس کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
دوسری جانب نیو کراچی پولیس کا سیکٹر 11 آئی میں گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
ایدھی حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔