’98 فیصد مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اڑاتے ہیں‘، سنیتا مارشل

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین ان کی رائے پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے شادی شدہ زندگی میں خواتین کے ساتھ رکھے جانے والے رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیشتر مرد دوستوں کے سامنے اپنی بیوی کا مذاق اڑانے کو معمول سمجھتے ہیں۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران سنیتا مارشل نے دعویٰ کیا کہ تقریباً 98 فیصد مرد دوستوں کی محفل میں اپنی اہلیہ کا مذاق اڑاتے ہیں اور یہ رویہ بالخصوص دیسی معاشرے میں زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بیوی لوگوں کے سامنے اپنے شوہر کو مشورہ دے تو بعض مرد فوراً اسے سب کے سامنے ٹوک دیتے ہیں یا اس کے مشورے کو بے وقوفانہ قرار دے دیتے ہیں، حالانکہ اختلاف کی صورت میں یہی بات بعد میں احترام سے بھی سمجھائی جا سکتی ہے۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں متعدد صارفین ان کی رائے پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

Load Next Story